وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب کا سرکاری دورہ آج سے شروع

0
7
وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب کا سرکاری دورہ آج سے شروع

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف آج سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے جہاں وہ اعلیٰ سعودی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے دورۂ جدہ کے دوران سعودی حکام سے ملاقات کریں گے جن میں خطے کی موجودہ صورتحال، کشیدگی میں کمی اور ممکنہ مستقل جنگ بندی جیسے اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات اور تعاون کے فروغ پر بھی بات ہوگی۔
وزیراعظم کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی موجود ہوگا جو مختلف سفارتی اور انتظامی امور پر مذاکرات میں حصہ لے گا۔
سعودی عرب کے بعد وزیراعظم ترکیہ کا دورہ کریں گے جہاں وہ اناطولیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر ان کی مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں متوقع ہیں جن میں علاقائی اور عالمی مسائل پر پاکستان کا مؤقف پیش کیا جائے گا۔
بعد ازاں وزیراعظم قطر بھی جائیں گے جہاں دو طرفہ تعلقات اور سفارتی تعاون بڑھانے کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔

Leave a reply