وزیراعظم شہباز شریف تین ملکی دورے پر روانہ

0
86
وزیراعظم شہباز شریف تین ملکی دورے پر روانہ

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف تین ملکی سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے ہیں، جس کے دوران وہ سعودی عرب، برطانیہ اور امریکا کا دورہ کریں گے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے دورے کا آغاز سعودی عرب سے کر رہے ہیں، جہاں وہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر ایک روزہ قیام کریں گے۔ ان کے ہمراہ کابینہ کے اہم ارکان بھی موجود ہیں۔

سعودی عرب میں قیام کے دوران وزیراعظم سعودی فرمانروا اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورتِ حال اور عالمی سطح پر رونما ہونے والی تبدیلیوں پر بات چیت متوقع ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف بعد ازاں برطانیہ روانہ ہوں گے جہاں ان کا دو روزہ قیام ہوگا، جس کے بعد وہ امریکا روانہ ہوں گے۔

امریکا میں اپنے قیام کے دوران وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے اور متعدد عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے، جس کا مقصد بین الاقوامی تعلقات کو مزید فروغ دینا اور عالمی سطح پر پاکستان کے مؤقف کو اجاگر کرنا ہے۔

Leave a reply