وزیراعظم شہباز شریف اور ملائیشیا کے وزیر اعظم کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

0
60
وزیراعظم شہباز شریف اور ملائیشیا کے وزیر اعظم کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشیا کے ہم منصب داتو سری انور ابراہیم کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی، جس میں خطے میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کی تعریف کی گئی۔
گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے عید الفطر کی مبارکباد کا تبادلہ کیا اور امت مسلمہ کی ترقی و اتحاد کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
ملائیشیا کے وزیر اعظم نے مشرق وسطیٰ میں امن قائم کرنے کے لیے پاکستان کی قیادت میں ثالثی کی کوششوں کی حمایت کا بھرپور پیغام دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر انہیں امریکا اور ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے برادر خلیجی ممالک اور ایرانی رہنماؤں کے ساتھ کی جانے والی حالیہ سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطوں کو مضبوط رکھنے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

Leave a reply