وزیراعظم اور چیئرمین پیپلز پارٹی کی ٹرمپ کو مبارکباد

ہاٹ لائن نیوز : وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ نئی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی انتخابات میں تاریخی فتح پر سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر مبارکباد دی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ امید ہے کہ نئی امریکی انتظامیہ امن کو ترجیح دے گی اور ٹرمپ انتظامیہ عالمی تنازعات کے خاتمے کے لیے کردار ادا کرے گی۔








