وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے پر

0
265
وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے پر

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا اور متعلقہ حکام سے سیلاب کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ حاصل کی۔

چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے سیلاب کی مجموعی صورتحال، دریاؤں میں طغیانی اور زیرآب آنے والے علاقوں میں جاری ریسکیو آپریشنز کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کیں کہ امدادی کاموں میں تیزی لائی جائے اور متاثرہ آبادی کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔ حکام کے مطابق نارووال میں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو مزید تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔

Leave a reply