وزیراعظم اورآرمی چیف کی سعودی ولی عہد سےملاقات

ہاٹ لائن نیوز : وزیر اعظم شہباز شریف نے شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی موجودتھے،ملاقات کے دوران ، ثقافتی تبادلے اور تعلیمی تعاون کو مزید تقویت دینیکی ضرورت پر زور دیا گیا اور پاک سعودی شراکتداری کی نئی بلندیوں تک پہنچنےکااعادہ کیاگیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد کیساتھ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ، پاک سعودی سرمایہ کاری ، علاقائی اوربین الاقوامی امورپر تبادلہ خیال کیا۔
اجلاس کے دوران ، پاک سعودی فوجی تعاون کو فروغ دینےکےلئے بھی تبادلہ خیال کیاگیا ۔
سعودی ولی عہدنےسعودی عرب میں پاکستانی برادری کی خدمات کا اعتراف کیا۔ ثقافتی تبادلے اور تعلیمی تعاون کو مزید تقویت دینیکی ضرورت کی تصدیق کی گئی اور اس بات کااعادہ کیاگیاکہ پاک سعودی شراکت داری کی نئی بلندیوں تک پہنچ سکے۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر ، وزیر خارجہ اسحاق ڈار،وزیراعلی پنجاب بھی اس موقع پرموجودتھے۔









