وزیراعظم آج چیف جسٹس سے اہم ملاقات کریں گے

0
246
وزیراعظم آج چیف جسٹس سے اہم ملاقات کریں گے

ہاٹ لائن نیوز : وزیراعظم میاں شہبازشریف اور چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی ملاقات آج ہو گی،ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی درخواست وزیرقانون کےذریعے کی گئی تھی، اٹارنی جنرل اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہونگے، ملاقات میں وزیراعظم چیف جسٹس سے ٹیکسوں سے متعلق کیسز کے جلد فیصلوں کی درخواست کریں گے ۔

2700 ارب سے زائد کے ٹیکس کیس مختلف عدالتوں میں زیرسماعت ہیں، وزیر اعظم چیف جسٹس سے خصوصی بنچز یا ٹربیونلز قائم کرنے کی درخواست بھی کریں گے، وزیر قانون اور اٹارنی جنرل نے وزیر اعظم سے ملاقات کی،وزیراعظم اور چیف جسٹس کی ملاقات میں اہم قانونی اصلاحات پر بھی بات ہو گی، جلد انصاف کی فراہمی کے لیے قانون سازی کا معاملہ بھی زیر بحث ہو گا، ملاقات آج دوپہر دو بجے سپریم کورٹ میں ہوگی۔

Leave a reply