واٹس ایپ میں نیااضافہ؛ جوشاید صارفین بالکل پسند نہ کریں

0
265
واٹس ایپ میں نیااضافہ؛ جوشاید صارفین بالکل پسند نہ کریں

ہاٹ لائن نیوز : دنیا کا سب سے مقبول میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ اب اشتہارات سے پاک نہیں ہوگا۔ کمپنی نے اشارہ دیا ہے کہ بہت جلد واٹس ایپ میں اشتہارات شامل کیے جا سکتے ہیں۔ یہ بات واٹس ایپ کے سربراہ ول کیتھ کارٹ نے ایک انٹرویو کے دوران کہی۔

انہوں نے کہا کہ واٹس ایپ کے مختلف سیکشنز میں اشتہارات شامل کیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اشتہارات اسٹیٹس اور چینلز جیسی خصوصیات میں ظاہر ہوسکتے ہیں، لیکن یہ نہیں بتایا کہ یہ کب ممکن ہوگا؟

انہوں نے کہا کہ اشتہارات آپ کے ان باکس یا پیغام رسانی کی خصوصیات میں شامل نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ چینل آپریٹرز اپنے فالوورز سے ماہانہ فیس وصول کر سکتے ہیں اور اپنے چینلز میں اشتہارات دکھا سکتے ہیں۔

Leave a reply