واٹس ایپ صارفین اب کتنے میسجز اور چیٹس پن کر سکیں گے

0
251
واٹس ایپ صارفین اب کتنے میسجز اور چیٹس پن کر سکیں گے

ہاٹ لائن نیوز : واٹس ایپ میں پن چیٹس کا فیچر کافی عرصے سے دستیاب ہے جبکہ پن میسجز کا فیچر دسمبر 2023 میں متعارف کرایا گیا تھا۔اب میٹا کی میسجنگ ایپ نے اس فیچر کو اور بہتر بنا دیا ہے۔

واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بیٹا (beta) ورژن میں اس فیچر کو مزید بہتر بنا کے متعارف کرایا گیا ہے۔ابھی تک واٹس ایپ میں صارفین 1 میسج اور 3 چیٹس کو پن کرسکتے تھے۔

مگر اب فیچر کو مزید بہتر بنایا گیا ہے اس کے بعد صارفین 5 چیٹس اور 3 میسجز کو پن کر سکتے ہیں۔یہ فیچر انفرادی چیٹس کے ساتھ ساتھ گروپ چیٹس میں بھی کام کر سکے گا۔
مگر گروپ چیٹس میں یہ اختیار ایڈمن کو ہوگا کہ وہ اراکین کو اس فیچر کو استعمال کرنے کی اجازت دے گا یا نہیں۔

چیٹس اور میسجز کو پن کرنے کا طریقہ
چیٹ کے اندر اس میسج کو کچھ دیر تک دبا کر رکھیں جس کو پن کرنا چاہتے ہیں اور پھر پن آپشن کا انتخاب کر لیں۔ جب کوئی صارف کسی میسج کو پن کرتا ہے تو اس کے سامنے 24 گھنٹے، 7 دن اور 1 مہینے کے آپشن آتے ہیں۔ پن میسج مخصوص مدت کے بعد اپنی جگہ سے ہٹ جائے گا۔
جبکہ اس کے مقابلے میں پن چیٹس کے لیے کمپنی کی جانب سے کوئی مدت مقرر نہیں کی گئی ۔

Leave a reply