
ہاٹ لائن نیوز : کیرالہ کے تھیلاسیری علاقے میں 18 سالہ لڑکی کی المناک موت نےڈائیٹ کے خطرناک رجحانات کی حقیقت کواجاگرکیا ہے ، خاص طور پر سوشل میڈیا پر فروغ دیئے گئے اسٹریٹجک ڈائٹنگ کے طریقوں کے بارے میں۔
لڑکی جوواٹرڈائیٹ کی پیروی کررہی تھی ، تقریباچھ ماہ تک اسنےکچھ نہیں کھایااور آخر کار اسکوکشودا نرووسا کی پیچیدگیوں کا سامنا کرناپڑا۔
تھالاساری کوآپریٹو اسپتال کےآئی سی یو میں داخل ہونیکے بعد ، لڑکی کے وزن میں 24 کلوگرام کمی واقع ہوئی ، اسکی شوگرکی سطح ، سوڈیم اور بلڈ پریشر کی سطح خطرناک حد تک کم ہوگئی تھی، ڈاکٹر ناگیش منوہر پربھو نے کہا کہ وینٹیلیٹر کی مدد کے باوجود اسکی حالت میں بہتری نہیں آئی اوروہ فوت ہوگئیں۔









