آئی ایم ایف نےحکومتی منصوبےکو گرین سگنل دےدیا

0
166
آئی ایم ایف نےحکومتی منصوبےکو گرین سگنل دےدیا

ہاٹ لائن نیوز : آئی ایم ایف لون پروگرام کے تحت ، حکومت اور آئی ایم ایف مشن کے مابین مذاکرات کا ایک بڑا مرحلہ ایک ارب ڈالرز سے زیادہ کی دوسری قسط کے حصول کے لئے جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق ، آئی ایم ایف مشن نے پاور ڈویژن کیساتھ پاور ٹیرف ری بیسنگ پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ دریں اثنا ، آئی ایم ایف نے بجلی کے نرخوں کو کم کرنیکے حکومت کے منصوبے پر گرین سگنل دیدیا ہے۔

آئی ایم ایف نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی اور پاور ڈویژن کو مشاورت سے فیصلہ لینےکی ہدایت کی ہے۔

حکومت نے آئی ایم ایف سےاگلے ماہ اپریل سے بجلی کے نرخوں کو کم کرنیکا منصوبہ بنایا ہے ، جسمیں بنیادی ٹیرف کو فی یونٹ 2 روپے تک کم کرنیکی تجویز بھی شامل ہے۔

Leave a reply