نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا

0
111
نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 48 پیسے فی یونٹ کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

یہ کمی ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ نیپرا کے مطابق اس ریلیف کا اطلاق تمام صارفین پر ہوگا، تاہم لائف لائن صارفین اس سہولت سے مستفید نہیں ہوں گے۔

بجلی سستی ہونے سے صارفین کو فائدہ نومبر کے بلوں میں منتقل کیا جائے گا، جبکہ کراچی کے صارفین بھی اس فیصلے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

اس سے قبل سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی 37 پیسے فی یونٹ کم کرنے کی سفارش کی تھی، تاہم نیپرا نے اس میں مزید اضافہ کرتے ہوئے 48 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی۔

Leave a reply