نیپاہ وائرس کی تشخیص کیلئے ٹیسٹنگ کٹس کا بندوبست مکمل

0
90
نیپاہ وائرس کی تشخیص کیلئے ٹیسٹنگ کٹس کا بندوبست مکمل

اسلام آباد: قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے نیپاہ وائرس کی تشخیص کے لیے 100 ٹیسٹنگ کٹس حاصل کرلی ہیں۔ اس حوالے سے سیکرٹری صحت حامد یعقوب کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں وائرس سے نمٹنے کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ نیپاہ وائرس کے مشتبہ مریضوں کے نمونے تصدیق کے لیے قومی ادارہ صحت بھجوائے جائیں گے۔ حکام کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے بھی نیپاہ وائرس کے خدشے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔
مزید بتایا گیا کہ ملک کے تمام زمینی اور فضائی داخلی راستوں پر آنے والے مسافروں کی مکمل اسکریننگ جاری ہے۔ مسافروں کی گزشتہ 21 روزہ سفری تاریخ چیک کی جا رہی ہے جبکہ ہائی رسک افراد کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔
اسکریننگ کے دوران بخار، سانس کی تکالیف اور اعصابی علامات پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ مشتبہ افراد کو فوری طور پر آئسولیٹ کر کے متعلقہ آئسولیشن یونٹس منتقل کیا جائے گا۔
حکام نے صوبائی محکموں کو ہدایت دی ہے کہ نیپاہ وائرس کے لیے مخصوص اسپتالوں اور تربیت یافتہ طبی عملے کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔

Leave a reply