نیپال میں پرتشدد مظاہرے، وزیراعظم کے پی شرما اولی نے استعفیٰ دے دیا

0
92
نیپال میں پرتشدد مظاہرے، وزیراعظم کے پی شرما اولی نے استعفیٰ دے دیا

نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما اولی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق، وزیراعظم نے ملک میں جاری بحران کا آئینی حل تلاش کرنے کے لیے رضاکارانہ طور پر عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

حالیہ دنوں میں نیپال میں کرپشن الزامات اور سوشل میڈیا پر پابندیوں کے باعث عوامی ردعمل شدت اختیار کر گیا ہے۔ مختلف شہروں میں جاری مظاہروں میں اب تک 20 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، جب کہ 250 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

احتجاج کے دوران مظاہرین نے کئی اہم سیاسی شخصیات کی رہائش گاہوں اور سیاسی جماعتوں کے دفاتر کو نشانہ بنایا۔ رپورٹس کے مطابق، وزیراعظم کے پی شرما اولی اور سابق وزیراعظم شیر بہادر کی رہائش گاہیں بھی متاثر ہوئیں۔

دارالحکومت کھٹمنڈو میں کرفیو نافذ ہونے کے باوجود ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے، جہاں ان کی سیکیورٹی فورسز سے جھڑپیں ہوئیں۔ ملک کی کشیدہ صورتحال کے باعث کھٹمنڈو کے تری بھون ایئرپورٹ کی پروازیں بھی متاثر ہوئی ہیں اور ہوائی اڈے کو جزوی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

Leave a reply