نیند کو بہتر بنانے کیلئے کیا کیا جائے ؟

0
254
نیند کو بہتر بنانے کیلئے کیا کیا جائے ؟

ہاٹ لائن نیوز : نیند کو بہتر بنانے کیلئے چند تجاویز درج ذیل ہیں ۔

سونے اور جاگنے کے لیے ایک مقررہ وقت مقرر کریں اور مسلسل اس پر قائم رہنیکی کوشش کریں۔

ہر بالغ مرد یا عورت کوہر رات سات سے آٹھ گھنٹےکی نیند لیناچاہیے۔

اپنے سونےکی جگہ اور بسترکا تعین کریں، یعنی جب آپ سوتےہیں تو صرف اپنے بستر اور اپنی جگہ (کمرہ وغیرہ) پر آرام کریں۔

سونے کے کمرے کو امن اور راحت کا مرکز بنائیں – ایسی جگہ جو تناؤ، خلفشار یا شور سے پاک ہو۔

شام کو لائٹس بند کرناشروع کریں تاکہ آپکا دماغ آپکے جسم کو بتاسکے کہ یہ وقت ہے اور مجھےسونے کی ضرورت ہے۔

اپنے سونےکے مقررہ وقت سےکم از کم 30 منٹ پہلے اپنے تمام الیکٹرانک آلات جیسے موبائل فون، کمپیوٹر یا ٹی وی کو بند کرکے خود ڈیجیٹل لاک ڈاؤن کریں۔

Leave a reply