کیا ائیر پورٹ پر میوزیم بن پائے گا ؟

0
65

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں لاہور والٹن ائیرپورٹ پر میوزیم بنانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔

عدالت نےکیس کی سماعت 9 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے وکلا کو دلائل کے لیے طلب کر لیا ۔

وکیل سول ایویشن اتھارٹی کے مطابق سی بی ڈی کے قانون کو چیلینج کیا گیا ہے، والٹن میں فلائینگ کلب تھا، پھر وہاں سے شفٹ کر دیا گیا، اب فلائینگ کلب مریدکے جا چکا ہے ، 2 ہفتے میں سب کچھ شروع ہو جائے گا ۔

وکیل جواب دہندہ نے عدالت کو بتایا کہ جسٹس علی باقرنجفی نےان معاملات کےفیصلے کر دیے ہیں، جسٹس جوادحسن نے وہاں پر ایک میوزیم بنانیکا کہا تھا، ہم نے صرف یہ درخواست کی ہے کہ میوزیم کو صرف ایک جگہ سے دوسری جگہ شفٹ کر دیا جائے،جو کمیٹی میوزیم بنانے کے لیے تشکیل دی گئی تھی، وہ تحلیل ہو گئی ہے، ہماری درخواست ہے کہ اس پر کمیٹی تشکیل دی جائے ۔

جسٹس رسال حسن سیدنےلاہور فلائنگ کلب سمیت دیگر کی درخواست پرسماعت کی ۔

Leave a reply