نیشنل پارک میں خطرناک بیماری سے50دریائی گھوڑےہلاک ہوگئے

ہاٹ لائن نیوز : افریقہ کے قدیم ترین نیشنل پارک میں ایک خطرناک بیماری کیوجہ سے 50دریائی گھوڑے ہلاک ہوگئےہیں۔
غیر ملکی میڈیا کیمطابق ، یہ ہلاکتیں وسطی افریقی ملک کانگو کے ویرنگا نیشنل پارک سے سامنے آئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ دریائے اشا میں 50 دریائی گھوڑے مردہ پائے گئے تھے جبکہ کچھ بھینسیں بھی مردہ پائی گئیں۔
میڈیا رپورٹس کیمطابق ، جانوروں کی موت کی اصل وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہے ، لیکن یہ خیال کیا جاتا ہے کہ جانوروں کی موت ایک بیماری کیوجہ سے ہوئی ہے جسے اینتھراکس کہتے ہیں ، یہ مٹی میں پائے جانیوالا ایک انتہائی خطرناک بیکٹیریاہے۔