
ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں نگران وزیراعظم اور وزرا کو انکے عہدوں سے ہٹانے کے لیے انٹرا کورٹ اپیل پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا ۔
تحریری آڈر کے مطابق جنرل الیکشن 8 فروری 2024ء کو ہونے جارہے ہیں لہذا یہ درخواست ناقابل سماعت ہیلے ، بیلٹ پیپرز چھپ چکے ہیں ۔ایسے میں عدالت اس معاملہ میں مداخلت نہیں کر سکتی ۔
درخواست میں وفاقی حکومت صدر پاکستان ، وفاقی سیکرٹری کابینہ ڈویژن اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کو فریق بنایا ہے ۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقرنجفی کہ سربراہی میں دورکنی بنچ نےتحریری فیصلہ جاری کیا۔









