نو مئی کا سیزن دوبارہ شروع ہونے لگا ہے

0
233
نو مئی کا سیزن دوبارہ شروع ہونے لگا ہے

ہاٹ لائن نیوز : انسداد دہشت گردی عدالت میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی غیر رسمی کفتگو

ان کا کہنا تھا کہ نومئی کا سیزن دوبارہ شروع ہوگیا ہے ،ہمارے کارکنوں کو 9 ماہ بعد 9 مئی کے مقدمات میں گرفتار کیا جا رہا ہے،ہمارے کارکن پرامن احتجاج کر تے ہیں تب بھی ان کو گرفتار کر لیا جاتا ہے،اب حکومت کو کس چیز کا ڈر ہے الیکشن میں انہوں نے دھاندلی کر حکومت بنا لی ۔

یاسمین راشد کا مزید کہنا ہے کہ ہمارے دور میں بلاول بھٹو نے لانگ مارچ کیا ، مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ ن نے بھی لانگ مارچ کیا لیکن ہم نے کسی کو گرفتار نہین کیا، پرامن احتجاج کرنا ہر سیاسی جماعتوں کا حق ہوتا، سب کے سامنے ہے کہ ہمارے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا،ہمارے جیتے ہوئے ایم پی اے اور ایم این اے کو دھاندلی سے ہرایا گیا۔

چیف الیکشن کمشنر کو مینڈیٹ چوری کرانے پر سخت سے سخت ملنی چائیے بلکہ ان پر آرٹیکل 6 لگنی چائیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز ساڑھے تین ماہ جیل گزار کر آبدیدہ ہوگئی جبکہ پی۔ ٹی ۔آئی کی خواتین 11 ماہ سے جیل میں ہیں ہمیں ابھی تک یہ پتہ نہیں چلا کہ ہم نے کونسا جرم کیا ہے، تحریک انصاف کی خواتین کو بغیر کسی ثبوت کے 11 ماہ سے جیل میں رکھا گیا ہے۔

Leave a reply