
ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ کیخلاف کیسز کی تفصیلات کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی ۔
عدالت میں پولیس کیجانب سے رپورٹ جمع کروائی گئی ۔
پولیس رپورٹ کیمطابق سات مقدمات لاہور میں 4 فیصل اباد,11 روالپنڈی اور ایک مقدمہ اٹک میں درج ہے ۔
وکیل درخواست گزار نے عدالت میں بتایا کہ ایک اور مقدمہ مسرت چیمہ اور جمشید اقبال چیمہ کے خلاف درج ہے جو بتایا نہیں جارہا
عدالت نے دیگر تمام مقدمات کی تفصیلات طلب کرتےہوئے سماعت 8 مارچ تک ملتوی کر دی۔
جسٹس شہرام سرورچوہدری نےشازمہ چیمہ کی درخواست پرسماعت کی ۔
درخواست میں حکومت پنجاب سمیت دیگرکوفریق بنایا گیا ہے۔









