نومئی مقدمات میں ضمانتیں اورگارنٹی دینے والوں کےخلاف کارروائی کا آغاز

0
166
نومئی مقدمات میں ضمانتیں اورگارنٹی دینے والوں کےخلاف کارروائی کا آغاز

ہاٹ لائن نیوز : لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت منظور ہونیکے بعد ٹرائل میں پیش نہ ہونیوالے 18 ملزمان کی ضمانتیں اور گارنٹیاں دینے والوں کیخلاف کارروائی شروع کردی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے منتظم جج منظر علی گل نے ضامنوں کو طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے۔

عدالت نے نوٹس میں کہا کہ ملزمان ضمانت کے بعد پیش نہیں ہو رہے، آپکے ضمانتی مچلکے کی رقم کیوں نہ حکومت ضبط کرلے۔

عدالت نے مزید کہا کہ اگر وہ پیش نہ ہوئے تو عدالت ضامن کی گرفتاری کا حکم بھی دے سکتی ہے۔

Leave a reply