
کراچی: سول اسپتال نے نوزائیدہ بچوں میں پیلیا (پیلا پن) کی فوری تشخیص کے لیے جدید آلہ “ٹرانس کیوٹینیئس بلی روبینومیٹر” متعارف کروا دیا ہے۔
ماہرامراض اطفال پروفیسر اقبال میمن کے مطابق اس آلے کی مدد سے چند سیکنڈ میں پیلیا کی سطح معلوم کی جا سکے گی، اور بچوں کا خون لیے بغیر ہی ٹیسٹ کیا جا سکتا ہے۔
پروفیسر اقبال میمن نے بتایا کہ پہلے پیلیا کے نتائج حاصل کرنے میں کئی گھنٹے لگ جاتے تھے، لیکن اب فوری نتائج دستیاب ہوں گے، جس سے ضرورت پڑنے پر بچوں کا فوری طور پر فوٹو تھراپی کے ذریعے علاج کیا جا سکے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیلیا کی زیادہ سطح بعض اوقات پیچیدگیاں پیدا کر سکتی ہے، اور جدید آلے کی مدد سے والدین کا وقت اور پیسہ دونوں بچائے جا سکیں گے۔









