
ہاٹ لائن نیوز: کراچی کے علاقے نوری آباد کے قریب ٹریفک حادثے میں 9 ماہ کے بچے سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئےہیں۔
تفصیلات کیمطابق کراچی کے علاقے نوری آباد سدابہار ہوٹل کے قریب ٹریفک کا المناک حادثہ پیش آیا جہاں منی ٹرک اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں ایک مرد، خاتون اور 9 ماہ کا بچہ جان کی بازی ہار گیا۔
پولیس کیمطابق منی ٹرک پتوکی سے کراچی جا رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث منی ٹرک ٹرالر کے پیچھےٹکرا گیا، جبکہ ٹرالر ڈرائیور فرار ہو گیاہے۔









