نوجوت سنگھ سدھو نے دی کپل شرما شو کیوں چھوڑا؟

0
146
نوجوت سنگھ سدھو نے دی کپل شرما شو کیوں چھوڑا؟

ہاٹ لائن نیوز : 5 سال بعد نوجوت سنگھ سدھو کپل کے نیٹ فلکس شو دی گریٹ انڈین کپل شو میں واپس آ رہے ہیں۔ اسی دوران سدھو کا ایک انٹرویو سامنے آیا ہے جس میں وہ اپنے شو چھوڑنے کی اصل وجہ بتا رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں سدھو نے کہا کہ جب وہ کپل کے شو میں کام کر رہے تھے تو اس کے کئی ورژنز میں وہ کپل کے ساتھ تھے۔ ان کا کہنا ہےشو ایک گلدستے کی طرح ہوتا ہے جس میں ہر پھول نے اپنی محنت اور توجہ کا اضافہ کیا ہے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ انہوں نےکپل شو کیوں چھوڑا تو انہوں نے کہا کہ یہ سیاسی وجوہات کی وجہ سے ہے اور میں اس پر بات نہیں کرنا چاہتا۔ اس گلدستے کو ایسے ہی مہکنا چاہیے اور ایسے ہی سجتے رہنا چاہیے۔ انہوں نے شو کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کپل شرما شو اب بھی بہت اچھا چل رہا ہے اور کافی شاندار ہے۔

Leave a reply