نواز شریف کیوں پارٹی اجلاس کر رہے ہیں ؟

0
220

یاسمین راشد نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کا راگ الاپنے والی (ن) لیگ صوبہ پنجاب کو بادشاہت کی طرز پر چلا رہی ہے، مریم نواز اپنی کہی بات کہ ہم حکمران خاندان سے ہیں کو سچ ثابت کر رہی ہیں، اپنے والد صاحب سے پنجاب کابینہ کی میٹنگ کی صدارت کروا رہی ہیں، انھوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ خود کو اور اپنے خاندان کو قانون اور آئین سے بلند سمجھتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے والد کس حیثیت سے میٹنگ کی صدارت کر رہے ہیں، جبکہ وہ ایک متنازعہ ممبر قومی اسمبلی ہیں،اُن کی متنازعہ سیٹ کا کیس عدالتوں میں ہے،جس پر فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔

صوبہ پنجاب سے ایک آئینی وزیر اعلی خیبر پختون خوا کے وارنٹ گرفتاری جاری کروائے گئے ہیں، وارنٹ گرفتاری جاری کر کے صوبوں میں تصادم کی کوشش کروائی گئی ہے، ملک میں بے چینی، افراتفری اور بے یقینی کی صورتحال ہے، عدلیہ سے ہمیں اُمید ہے کہ وہ ان حالات پر نوٹس لے گی۔

Leave a reply