نواز شریف اور مریم نواز دبئی کے لیے روانہ

0
107
نواز شریف اور مریم نواز دبئی کے لیے روانہ

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز دبئی کے لیے روانہ ہو گئے ہیں، جہاں وہ دو دن قیام کریں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق یہ دورہ نجی نوعیت کا ہے اور اس دوران نواز شریف اپنے نواسے جنید صفدر کی شادی کے دعوت نامے قریبی عزیزوں اور دوستوں کو دیں گے۔
پارٹی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ سفر کسی سیاسی ملاقات یا سرگرمی کے لیے نہیں بلکہ خاندانی مصروفیات کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔ لاہور سے روانگی کے موقع پر پارٹی کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔
سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز کے غیر ملکی دورے عوامی اور سیاسی حلقوں میں دلچسپی کا باعث بن سکتے ہیں، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ملکی سیاست سرگرم ہے۔ ذرائع کے مطابق دبئی میں قیام کے بعد دونوں رہنماؤں کے لندن جانے کا امکان بھی موجود ہے، جہاں وہ کچھ عرصہ قیام کر سکتے ہیں۔

Leave a reply