نسیم شاہ سوشل میڈیا تنازع میں گھر گئے، پاکستان کرکٹ بورڈ کا شوکاز نوٹس

0
76
نسیم شاہ سوشل میڈیا تنازع میں گھر گئے، پاکستان کرکٹ بورڈ کا شوکاز نوٹس

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ ایک سوشل میڈیا تنازع کے باعث خبروں میں آ گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ضابطہ اخلاق اور سینٹرل کنٹریکٹ کی ممکنہ خلاف ورزی پر نسیم شاہ کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہے۔ بورڈ نے ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ وقت میں وضاحت پیش کریں، جس کے بعد مزید کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب کے بعد نسیم شاہ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک متنازع پوسٹ سامنے آئی تھی، جس میں ایک اہم سرکاری شخصیت کو دیے گئے پروٹوکول پر سوال اٹھایا گیا تھا۔ یہ پوسٹ کچھ دیر بعد حذف کر دی گئی، تاہم اس نے کرکٹ حلقوں میں بحث چھیڑ دی۔

بعد ازاں نسیم شاہ کی جانب سے وضاحت سامنے آئی کہ ان کا اکاؤنٹ ہیک ہو گیا تھا، جسے بعد میں بحال کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اگر ان کا جواب تسلی بخش نہ ہوا تو انہیں معطلی یا سینٹرل کنٹریکٹ سے متعلق مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ لیگ کی افتتاحی تقریب میں مریم نواز نے بھی شرکت کی تھی۔

Leave a reply