
ہاٹ لائن نیوز : لاہور پولیس نے مشہور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کو گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ لگانے پر گرفتار کر لیا۔
ایس ایچ او ڈیفنس لاہور کیمطابق ندیم مبارک عرف ندیم نانی والا نے جان بوجھ کر یہ نمبر پلیٹ اپنی گاڑی پر لگائی تھی۔
ڈیفنس کے مین بلیوارڈ کے قریب سڑک پر چیکنگ کی گئی تو نمبر پلیٹ جعلی نکلی۔ پولیس نے ندیم کو غلط نمبر پلیٹ لگانے پر حراست میں لے لیا ہے۔
پولیس نے کار کو قبضے میں لے کر ندیم مبارک کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔









