
ہاٹ لائن نیوز : گوجرانوالہ میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک سردار ظہور احمد کو نامعلوم ملزمان نے قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کو تشدد کے بعد قتل کیا گیا۔ قتل کا یہ واقعہ اروپ تھانہ کےعلاقہ میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق بزرگ سردار ظہور احمد اپنے گھر میں سو رہے تھے کہ نامعلوم ملزمان نے انہیں قتل کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ مقتول کو تشدد کے بعد قتل کیا گیا۔









