
ہاٹ لائن نیوز : خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے ہشت نگری میں فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے ہشت نگری میں جی ٹی روڈ پر موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد نے کانسٹیبل اسد کو نشانہ بنایا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھنے کے بعد پولیس نے بتایا کہ حملہ آوروں نے چادر پہن رکھی تھی اور منہ چھپائے ہوئے تھے جب کہ وہ واردات کے بعد گلبہار کی طرف فرار ہوگئے۔
پولیس نے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے شہر میں نصب دیگر کیمروں سے تفتیش شروع کردی ہے۔ ابتدائی تفتیش میں پولیس نے واقعہ کو ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا۔









