نالہ لئی میں پانی کی سطح میں اضافہ، سائرن بجا دیے گئے

0
186
نالہ لئی میں پانی کی سطح میں اضافہ، سائرن بجا دیے گئے

ہاٹ لائن نیوز : راولپنڈی میں بارش کے بعد نالہ لئی میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے کے بعد واسا نے پری الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ایم ڈی واسا کے کا کہنا ہے کہ نالہ لئی میں پانی کی سطح کو مسلسل مانیٹر کر رہے ہیں، نالہ لئی کے اطراف کی آبادی کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ندیم کالونی اور جاوید کالونی کے مکینوں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

ایم ڈی واسا کے مطابق بارش کے بعد نالہ لئی میں پانی کی سطح کٹاریاں کے مقام پر 5 فٹ اور گوالمنڈی پل پر 4 فٹ ہے، گوالمنڈی میں پانی کی سطح 12 فٹ تک بلند ہو گئی ہے جس کے بعد خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی ہے۔

ایم ڈی واسا کے مطابق جڑواں شہروں میں مجموعی طور پر 50 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

Leave a reply