ناراض بیٹے نے ماں پر چاقو سے حملہ کر دیا

ناراض بیٹے نے ماں پر چاقو سے حملہ کر دیا
والدین کے درمیان جھگڑے سے ناراض بیٹے نے ماں پر چھری سے حملہ کر دیا، پنجاب کے شہر مریدکے میں بیٹے نے اپنی ہی سگی ماں کو چھری کے وار کر کے زخمی کر دیا ہے، پولیس کے مطابق 40 سالہ زخمی رضیہ کو ٹی۔ ایچ۔ کیو سے لاہور منتقل کیا گیا ہے۔
جبکہ ملزم بیٹا نجیب موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوا، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں اور بیوی میں جھگڑے پر بیٹا نجیب اپنے والد کا ساتھ دے رہا تھا، پولیس کے ہاتھوں والد کے گرفتار ہونے پر بیٹا مشتعل ہو گیا تھا۔








