نابینا جوڑے نے چار دن اپنے بیٹے کی لاش کے ساتھ بے خبری میں گزار دئیے

ہاٹ لائن نیوز : بھارت کے شہر حیدرآباد میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک بزرگ جوڑے کو چار دن بعد اپنے بیٹے کی موت کا علم ہوا۔ یہ واقعہ نابینا افراد کی کالونی میں پیش آیا، جہاں بصارت سے محروم کلوا رمنا اور اس کی بیوی شانتی کماری اپنے چھوٹے بیٹے پرمود کے ساتھ کرائے کے فلیٹ میں رہتے تھے۔
مطابق یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب پڑوسیوں نے قریبی فلیٹ سے ناگوار بو آتی دیکھی۔ بدبو نے انہیں گھبرا دیا اور انہوں نے پولیس سے رابطہ کیا۔ 30 سالہ پرمود کی بیوی اپنی بیٹیوں کے ساتھ الگ ہوگئی تھی اور پرمود شراب کا عادی تھا اور اس کی وجہ سے اس کی صحت خراب ہوگئی تھی۔
ناگول پولیس اسٹیشن کے ہیڈ آفیسر سوریہ نائک نے بتایا کہ کولوا رمنا اور شانتی کماری کی عمر 60 سال سے زیادہ ہے۔ وہ اپنے بیٹے کو کھانے اور پانی کے لیے پکارتے رہے لیکن انھیں کوئی جواب نہیں ملا۔ ان کی آوازوں کی شدت کم ہونے کی وجہ سے پڑوسی بھی ان کی مدد کے لیے توجہ نہ دے سکے۔
پولیس جب فلیٹ پر پہنچی تو بزرگ جوڑا نیم بے ہوش حالت میں تھا۔ انہیں فوری طور پر بچا لیا گیا اور انہیں خوراک اور پانی فراہم کیا گیا۔
سوریا نائک نے مزید کہا کہ پرمود کی موت شاید چار پانچ دن پہلے نیند کی حالت میں ہوئی تھی۔ موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے اس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے بھیج دیاگیاہے۔
اس دل دہلا دینے والے واقعے کے بعد بزرگ جوڑے کو ان کے بڑے بیٹے پردیپ کے گھر حیدرآباد میں دوسری جگہ منتقل کردیا گیا ہے۔









