نئے کرنسی نوٹوں کے حوالے سے اسٹیٹ بنک کا بیان

نئے کرنسی نوٹوں کے حوالے سے اسٹیٹ بنک کا بیان
جدید اور نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹوں کے حوالے سے اسٹیٹ بینک نے ایک بیان جاری کیا ہے، ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس 2025 میں کرنسی نوٹ کے ڈیزائن تبدیل کرنے کے حوالے سے کوئی منصوبہ زیر غور نہیں، سوشل میڈیا پر غلط خبر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے کہ اسٹیٹ بینک 2025 کے آخر تک نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹس بنائے گا لیکن اسٹیٹ بینک نے اس خبر کی تردید کر دی ہے، اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ جو نوٹ 2005 سے 2008 کے درمیان بنائے وہی قابل استعمال ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے، علامہ اقبال کی شاعری والے نوٹ بنانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔









