
ہاٹ لائن نیوز : چیف جسٹس کی حلف برداری کی تقریب 25 اکتوبر کو ایوان صدر میں ہوگی۔ وزیراعظم شہباز شریف، سپریم کورٹ کے ججز، وفاقی وزراءودیگر شخصیات شرکت کرینگی جب کہ صدر آصف زرداری نئے چیف جسٹس آف پاکستان سےحلف لیں گے۔
سپریم کورٹ کے نئے چیف جسٹس کی حلف برداری کی تقریب 25 اکتوبر کو ہوگی، صدر آصف زرداری ایوان صدر میں نئے چیف جسٹس آف پاکستان سے حلف لیں گے۔وفاقی حکومت جلد ہی نئے چیف جسٹس آف پاکستان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کریگی۔









