میں عمران خان کے ساتھ کھڑی ہوں ، خدیجہ شاہ

0
219
میں عمران خان کے ساتھ کھڑی ہوں ، خدیجہ شاہ

ہاٹ لائن نیوز : خدیجہ شاہ اور طیبہ راجہ کی عدالت میں پیشی کے وقت میڈیا سے غیر رسمی گفتگو، خدیجہ شاہ نے کہا کہ میں ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں،ہم نے کوئی ڈیل کی اور نہ ہی کریں گے ،بے گناہ ہیں ڈیل کی ضرورت ہی نہیں ہے ، ہم نے کچھ نہیں کیا بے گناہ ہونے کے باوجود عدالت پیش ہوتے ہیں۔

طیبہ راجہ نے کہا کہ بانی پی۔ ٹی۔ آئی کے بیانیے کو چھوڑا ہوتا تو کیا آج عدالت حاضری کے لیے پیش ہوتے ؟میرے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے وہ خارج کرانے عدالت پیش ہوئی ہوں، اگر ڈیل ہوئی ہے تو مجھے گھر بٹھائیں آرام سے، کیوں عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں ؟

Leave a reply