میٹرک اورانٹرکےامتحانات کب شروع ہونگے؟

ہاٹ لائن نیوز : محکمہ تعلیم سندھ نے میٹرک اور انٹر کےامتحانات مارچ اور اپریل میں کرانیکا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کانوٹیفکیشن اسٹیئرنگ کمیٹی کےاجلاس کے بعد جاری کیا گیاہے۔
نوٹیفکیشن کیمطابق نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات 15 مارچ 2025ءسے ہونگے جبکہ گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات 15 اپریل 2025 سے ہونگے۔
نوٹیفکیشن میں نتائج کی تاریخیں بھی درج ہیں۔ نوٹیفکیشن کیمطابق میٹرک کے نتائج 15 جولائی 2025ء تک جبکہ انٹر کے نتائج 15 اگست 2025ء تک جاری کیے جائیں گے۔








