میت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والا گرفتار

0
198
میت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والا گرفتار

ہاٹ لائن نیوز :سعودی عرب میں میت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے بنگلہ دیشی کو گرفتار کر لیا گیا۔

ریاض پولیس نے وزارت صحت کے تعاون سے میت کی ویڈیو کوسوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے بنگلہ دیشی کو گرفتار کر لیا۔

پبلک سیکیورٹی آرگنائزیشن کی جانب سے جاری کردہ ایک ویڈیو بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاض کے ایک اسپتال کے بنگلہ دیشی کارکن کو سائبر کرائم کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔

ملزم نے ہسپتال کے سرد خانے میں لاش کو کفن میں ڈالے جانے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی ۔

Leave a reply