
ہاٹ لائن نیوز : پی پی 691 سے میاں محمودالرشید جیل سے الیکشن لڑیں گے ، فیصلہ ہوگیا ۔
پی ٹی آئی رہنمامیاں محمودالرشید کےکاغذات نامزدگی منظور ہوگئے، اپپلٹ ٹربیونل نےریٹرنگ آفیسرکافیصلہ کالعدم قرار دےڈالا ۔
ریٹرنگ آفیسر نے میاں محمود الرشید کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے تھے ۔
ریٹرننگ افسر کا فیصلہ اپیلٹ ٹربیونل نے کالعدم قرار دیتے ہوئے میاں محمودالرشید کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ۔
ریٹرننگ افسران نے اعتراض کنندہ کا اعتراض بحال رکھا کہ میاں محمودالرشید پر متعدد مقدمات درج ہیں جسکے باعث میاں محموالرشید کے کاغذات مسترد کیے ۔
اپیلٹ ٹربیونل نے ریٹرننگ افسر کے اعتراض کو ختم کر دیا ، میاں محموالرشید 9 مئی واقعات میں ملوث پائے گئے ہیں ۔









