مکی آرتھر پاکستانی ٹیم کےلیے پریشان

0
144
مکی آرتھر پاکستانی ٹیم کےلیے پریشان

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ بھی قومی کھلاڑیوں کی کارکردگی پر پریشان ہو گئے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں سابق ہیڈ کوچ نے کہا کہ ضرورت سے زیادہ تشہیر کی وجہ سے کھلاڑی خود کو اپنے حقیقی مقام سے اونچا سمجھنے لگتے ہیں۔

مکی آرتھر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا اور مخصوص حلقوں کیجانب سے آنے والی منفی باتیں اور ایجنڈا ٹیم کے لیے اچھا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑی باصلاحیت ہیں، انہیں مستقل مزاجی، مناسب ماحول ، بہتر انتظامی ڈھانچہ دیا جائے،کھلاڑیوں کو اچھا ماحول ملا تو وہ اپنی بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔

Leave a reply