
ہاٹ لائن نیوز : مکھیوں کے ذریعے بیکٹریا کو انسانی جسم میں منتقل کرنے کے لیے انہیں کاٹنے کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ کھلے میں پڑے کھانے پر بیٹھنے سے یہ بیکٹیریا انسانی جسم میں منتقل ہو جاتے ہیں۔ اور پھر یہ بیکٹیریا کھانے کے ذریعے بیماریاں پھیلاتے ہیں، اپنے گھر کو مکھیوں سے نجات دلانا حفظان صحت کے لیے بہت ضروری ہے۔
بارش کے موسم میں ان کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھا جاتا ہے۔ ویسے تو بازار میں ان مکھیوں کو بھگانے کیلیے بے شمار ادویات دستیاب ہیں لیکن یہاں ہم آپ کو مکھیوں سے نجات کے لیے چند گھریلو ٹوٹکہ بتاتے ہیں۔
شہد کی مکھیوں کو لونگ کی بو پسند نہیں ہے۔ مکھیاں زیادہ دیر تک لونگ کی خوشبو کے سامنے نہیں رہ سکتیں۔ لونگ کو اگر لیموں کے رس میں چھڑک دیا جائے تو وہ اس کی بدبو سے دور بھاگیں گی ۔









