مونی رائے اور سُراج نمبیار کی علیحدگی کی افواہیں گردش کرنے لگیں

0
14
مونی رائے اور سُراج نمبیار کی علیحدگی کی افواہیں گردش کرنے لگیں

بھارتی اداکارہ مونی رائے اور ان کے شوہر سُراج نمبیار کے درمیان علیحدگی کی افواہیں سوشل میڈیا پر زور پکڑ گئی ہیں، تاہم اب تک دونوں شخصیات کیجانب سے اس حوالے سےابھیتک کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا ہے کہ مونی رائے اور سُراج نمبیار نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو اَن فالو کر دیا ہے جبکہ اپنی پروفائلز سے شادی سے متعلق چند تصاویر بھی حذف کر دی ہیں۔ ان افواہوں کے بعد مداحوں میں دونوں کے تعلقات کے حوالے سے مختلف چہ مگوئیاں جاری ہیں۔
رپورٹس میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ سُراج نمبیار نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ پرائیویٹ کر لیا ہے جبکہ اداکارہ دِشا پٹانی کی جانب سے بھی انہیں اَن فالو کیے جانے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔
بعض بھارتی میڈیا اداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ جوڑا گزشتہ چند ہفتوں سے الگ رہ رہا ہے، تاہم ان اطلاعات کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔ اسی طرح طلاق سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر بھی ابھی تک کوئی سرکاری مؤقف سامنے نہیں آیا۔
یاد رہے کہ مونی رائے اور سُراج نمبیار جنوری 2022 میں گوا میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ ان کی شادی کی تقریبات ملیالی اور بنگالی روایات کے مطابق منعقد کی گئی تھیں۔ دونوں کی پہلی ملاقات 2019 میں دبئی میں نئے سال کی تقریب کے دوران مشترکہ دوستوں کے ذریعے ہوئی تھی۔
سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والا یہ جوڑا اپنی نجی زندگی اور سفری تصاویر کی وجہ سے مداحوں میں کافی مقبول رہا ہے، تاہم حالیہ افواہوں نے ان کے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

Leave a reply