
ہاٹ لائن نیوز : جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے بارہ صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا ۔
فیصلے کے مطابق مونس الہی نے کاغذات نامزدگی میں غلط معلومات فراہم کیں ، مونس الہی نے کاغذات نامزدگی میں اثاثے چھپائے مونس الہی مفرور اور اشتہاری قرار دیے جاچکے ہیں اور ابھی بھی بیرون ملک میں مقیم ہیں ، ریٹرنگ افسر کے فیصلے کے مطابق مونس الہی دو مقدمات میں اشتہاری ہوچکا ہے اور مونس الہی کے تجویز کنندہ اور تصدیق کنندہ جانچ پڑتال کے دوران پیش نہیں ہوئےلہذا عدالت مونس الہی کی درخواست کو خارج کرنے کا حکم دیتی ہے ۔









