مونس الٰہی کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک، جائیدادیں بھی ضبط

0
165
مونس الٰہی کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک، جائیدادیں بھی ضبط

ہاٹ لائن نیوز : لاہور کی اسپیشل سنٹرل عدالت نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے صاحبزادے چوہدری مونس الٰہی سمیت 6 ملزمان کے شناختی کارڈز اور پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی خاندان کیخلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، خصوصی سینٹرل کورٹ لاہور کے جج تنویر احمد شیخ نے ایف آئی اے چالان کی سماعت کی۔

عدالت نے مونس الٰہی سمیت 6 ملزمان کے شناختی کارڈز اور پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دیتے ہوئے 6 ملزمان کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے مونس الٰہی و ضیغم عباس کی جائیدادیں اور تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کرنیکا حکم جاری کرتےہوئے قصور میں مونس الٰہی کی چھبیس کنال سے زائد اراضی بھی منجمد کرنیکا حکم دیا۔عدالت نے مونس الٰہی کے نام پر لاہور کے علاقے گلبرگ میں پلاٹ اور مکان ضبط کرنے کا بھی حکم دیا۔

بعد ازاں عدالت نے آئندہ سماعت پر عملدرآمد رپورٹس طلب کرتے ہوئے کارروائی 19 ستمبر تک ملتوی کردی۔

Leave a reply