موسم اور آپریشنل وجوہات کی بنا پر پروازیں منسوخ

0
289
موسم اور آپریشنل وجوہات کی بنا پر پروازیں منسوخ

ہاٹ لائن نیوز : خراب موسم اور آپریشنل وجوہات کے باعث ملک میں 7 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق آپریشنل وجوہات کے باعث مسقط سے لاہور آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز کو سیالکوٹ منتقل کیا گیا جب کہ ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری کے باعث گلگت اسکردو کافلائٹ آپریشن متاثر ہواہے۔

ہفتے کے روز اسلام آباد سے گلگت جانے والی 4 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں، آپریشنل وجوہات کی بنا پر اسلام آباد سے کراچی جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز بھی منسوخ کردی گئی ہے، جب کہ نجف لاہور جانے والی غیر ملکی ایئرلائن کی پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔

آپریشنل وجوہات کی بنا پر برٹش ایئرویز کی اسلام آباد سے لندن جانے والی پرواز آج صبح 7 بجے شیڈول سے 24 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی، کوئٹہ دبئی کی پروازبھی گزشتہ 22 گھنٹےسےروانہ نہیں ہوسکی۔

علاوہ ازیں کوئٹہ ایئرپورٹ منیجر کے مطابق دبئی سے پرواز کی روانگی کے شیڈول کے وقت کوئٹہ میں موسم خراب ہوگیا تھا۔ ملک کے مختلف ہوائی اڈوں پر 25 سے زائد آمد اور روانگی وجوہات کی بنا پر پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

Leave a reply