موبائل سگنلز اب خلا سے موصول ہوں گے

0
128
موبائل سگنلز اب خلا سے موصول ہوں گے

ہاٹ لائن نیوز : ارب پتی ایلون مسک کی ‘ڈائریکٹ ٹو سیل’ نامی سیٹلائٹ سروس سامنے آ گئی ہے، جس کے ذریعے آئی فون اور اینڈرائیڈ اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کے لیے زمین پر کہیں سے بھی کال کرنا ممکن ہے۔

یوکرین کی سب سے بڑی موبائل فون کمپنی نے ایکون مسک اسٹارکے ساتھ شراکت داری کی ہے تاکہ لوگوں کو سیٹلائٹ کا استعمال کرتے ہوئے اپنے فون سے انٹرنیٹ سے منسلک ہونیکا ایک نیا طریقہ پیش کیا جا سکے۔

رپورٹ کے مطابق اسمارٹ فونزمیں کسی بھی قسم کی تبدیلی کی ضرورت نہیں پڑےگی بلکہ موبائل فونزمیں صرف ایل ٹی ای سپورٹ ہی کافی ہوگی۔

اس سروس کا فائدہ یہ ہوگا کہ اب لوگ زمین کے ان علاقوں سے بھی کال کر سکیں گے جہاں موبائل فون کا استعمال ممکن نہیں ہے۔

Leave a reply