منیٰ میں دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی قائم کر دی گئی

ہاٹ لائن نیوز : حج 2024 کے موقع پر منیٰ میں عازمین کا خیمہ لگایا گیا ہے۔ سعودی عرب میں حج کے قریب آتے ہی جوش و خروش بڑھ گیا ہے۔
جبکہ عازمین حج آج منیٰ کے لیے روانہ ہوں گے، عازمین منیٰ میں اپنے ایک روزہ قیام کے دوران پانچ وقت کی نمازیں اور عبادت کریں گے۔
پانچ روزہ مناسک حج کا آغاز 14 جون بروز جمعہ سے ہوگا اور حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ 15 جون بروز ہفتہ کو ہوگا۔









