منشیات فروشوں کی فائرنگ سےپولیس کانسٹیبل شہید

0
169
منشیات فروشوں کی فائرنگ سےپولیس کانسٹیبل شہید

ہاٹ لائن نیوز : راولپنڈی کے علاقے روات میں پولیس ریڈنگ پارٹی پر منشیات فروشوں کی فائرنگ سے کانسٹیبل محمد احسان کیانی شہید ہوگئے۔

پولیس کیمطابق محمد احسان کوسینےمیں گولی لگی ہے۔ فائرنگ کے تبادلےمیں ایک منشیات فروش بھی مارا گیاہے۔

روات پولیس نے منشیات فروشوں کی گرفتاری کیلیے چھاپہ مارا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی۔ پولیس مقتول منشیات فروش کے ساتھیوں کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔

Leave a reply