مندر میں زور دار دھماکہ، 150 افراد زخمی

0
168
مندر میں زور دار دھماکہ، 150 افراد زخمی

ہاٹ لائن نیوز: بھارتی ریاست کیرالہ میں آتش بازی کے دوران مندر میں دھماکے سے 150 سے زائد افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 8 کی حالت تشویشناک ہے۔

بھارتی پولیس کے مطابق پیر کی شام جنوبی ریاست کیرالہ کے علاقے نیلشورم میں ایک مندر کے قریب سینکڑوں لوگ جمع ہوئے جب عمارت کے اندر سے آتش بازی کی آوازیں سنی گئیں۔ مندر میں زور دار دھماکے ہوئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آتش بازی اس کے بالکل قریب سے فائر کی گئی جہاں آتش بازی کا سامان رکھا گیا تھا جس سے چنگاریاں اسٹوریج تک پہنچ گئیں۔

مقامی پولیس سربراہ شلپا دیویا نے بتایا کہ تقریباً 8 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 150 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 97 افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Leave a reply