ملک کے تین بڑے ہوائی اڈوں پر امیگریشن ای گیٹس منصوبے میں پیشرفت

0
119
ملک کے تین بڑے ہوائی اڈوں پر امیگریشن ای گیٹس منصوبے میں پیشرفت

ملک کے تین بڑے ہوائی اڈوں پر امیگریشن کے جدید نظام ای گیٹس کی تنصیب کے حوالے سے پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ابتدائی مرحلے میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے ہوائی اڈوں پر ای گیٹس نصب کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق کراچی ہوائی اڈے پر امیگریشن کے لیے ای گیٹس لگانے کی جگہ کا تعین مکمل کر لیا گیا ہے، جبکہ دیگر ہوائی اڈوں پر بھی ضروری انتظامات پر کام جاری ہے۔

ای گیٹس کی تنصیب سے مسافروں کو امیگریشن کے عمل میں کم وقت درکار ہوگا اور ہوائی اڈوں پر رش میں بھی واضح کمی آئے گی۔ جدید ٹیکنالوجی پر مبنی یہ نظام سفر کو مزید آسان اور تیز بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

Leave a reply